انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ، اسرائیلی ایتھلیٹس کو ویزہ دینے سے انکار

انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ، اسرائیلی ایتھلیٹس کو ویزہ دینے سے انکار

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ ، غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پرانڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے بطور احتجاج اسرائیلی جمناسٹس (ایتھلیٹس) کو جمناسٹک چیمپئن شپ کے لیے ویزے دینے سے منع کیا۔

انڈونیشیا جمناسٹک فیڈریشن کی چیف ایٹا جولیاتی کا کہنا ہےکہ اسرائیلی جمناسٹس کی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیل جمناسٹکس فیڈریشن کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق جولائی میں جمناسٹکس فیڈریشن کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کے کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت ہوگی،لیکن جاری حالات کے بعد ملک بھر میں شدید عوامی ردِعمل اور احتجاج کے باعث حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا۔

Watch Live Public News