'پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک ہیں'

'پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک ہیں'
اقوام متحدہ (یو این) کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک ہیں، 80 فیصد کاربن کا اخراج یہی جی ٹونٹی ممالک کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ' سوال پاکستان کے لئے امداد کا نہیں ہے ، پاکستان کے ساتھ انصاف کا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری نے پاکستان کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے، لیکن خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ ' سیلاب زدہ علاقوں میں دیکھی تباہی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، ترقی یافتہ ملک پاکستان کو تباہی سے نکالنے میں مدد کریں، تباہی سے نمٹنے کی پاکستان میں سکت نہیں اور نہ ہی پاکستان اکیلے یہ کرسکتا ہے، اقوام متحدہ پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملائے گا'۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بلوچستان اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور ساتھ ہی سیلاب سے متاثرہ افراد کے کیمپس کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس تباہی کے ذمے دار ممالک فطرت کے خلاف لڑنا بند کریں، آلودگی ختم کریں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔