عمران خان کو ناہل یا مائنس کرنا ممکن نہیں، شیخ رشید

عمران خان کو ناہل یا مائنس کرنا ممکن نہیں، شیخ رشید
راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل یا مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ' تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا۔ عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے۔مفتاح کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایل سی (LC)نہیں کھلے گی توکارخانے کیسے چلیں گے۔سندھ میں غذائی قحط ہوگا،گندم،کپاس اورگنا نہ ہوگا،لاڑکانہ،نواب شاہ تک بھی مدد نہی پہنچی۔صرف الیکشن ہی حل ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ' پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔لوگ خود بخود سڑکوں پہ ہوں گے۔سیلاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست دفن کردی ہے۔نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانےگا۔عمران کونااہل کرنا،مائنس کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہیں۔عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائےگی۔'

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔