ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز نے تین مختلف مقامات پر آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 19 خوارجی مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے تین آپریشنز کیے۔ جس کے نتیجہ میں 19 بھارتی انسپانسرڈ خوارجی جہنم واصل کیے گئے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ مہمند میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان میں 4 اور بنوں میں ایک خوارجی مارا گیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔