کشتی مافیا نے سیلاب متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور لیے

کشتی مافیا نے سیلاب متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور لیے
کیپشن: کشتی مافیا نے سیلاب متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور لیے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نجی کشتی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نجی کشتی مالکان کی لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے۔ جلال پور پیروالا میں فی کس 10,000 روپے اور فی خاندان 1 لاکھ روپے مبینہ طور پر لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

لیاقت پور میں بھی کشتی مافیا نے متاثرین کی مجبوری کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے ایک لاکھ روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی کئی لوگوں کو یہ بھی شرط لگائی گئی کہ وہ ایک شخص کے بدلے ایک جانور کو کشتی میں بٹھا دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے نجی کشتی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ سیلاب کی آڑ میں عوام کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچانے کیلئے اب کشتیاں حکومتی نگرانی میں چلائی جائیں گی، جب کہ نجی کشتی مالکان کو حکومت ادائیگی کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنرز کو متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاکہ کشتی مافیا کی لوٹ مار کو روکا جا سکے اور متاثرین کو بروقت ریلیف مل سکے۔

Watch Live Public News