80سالہ ارب پتی لیری اییسن نے33سالہ خاتون سے 5ویں شادی رچا لی

80سالہ ارب پتی لیری اییسن نے33سالہ خاتون سے 5ویں شادی رچا لی
کیپشن: 80سالہ ارب پتی لیری اییسن نے33سالہ خاتون سے 5ویں شادی رچا لی

ویب ڈیسک: معروف امریکی کاروباری شخصیت اور کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن نے 80 برس کی عمر میں 33 سالہ خاتون جویلن ژو سے خفیہ شادی کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ان کی پانچویں شادی ہے اور دونوں کے درمیان عمر کا فرق 47 سال ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص
حال ہی میں لیری ایلیسن نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کیا۔ بلومبرگ بلیونیئرز انڈیکس کے مطابق، صرف ایک سال میں ان کی دولت میں 101 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے ان کے اثاثے 393 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ ایلون مسک کی دولت 385 ارب ڈالر رہی۔

شادی کا انکشاف کیسے ہوا؟
ذرائع کے مطابق، لیری ایلیسن نے اپنی پانچویں شادی کو خفیہ رکھا تھا، تاہم یونیورسٹی آف مشی گن کی جانب سے جویلن ژو کی مدد پر شکریہ ادا کرنے والے ایک نوٹ کے بعد یہ راز سامنے آیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ شادی کی درست تاریخ منظر عام پر نہیں آئی لیکن ایک بزنس ڈیل کے تناظر میں ان کے ازدواجی تعلقات کا انکشاف ہوا۔

جویلن ژو کون ہیں؟
جویلن ژو، جن کا اصل نام ژو کیرن ہے، چین میں پیدا ہوئیں اور بعد ازاں امریکا منتقل ہو کر امریکی شہریت حاصل کی۔ شادی کے بعد بھی وہ عوامی تقریبات میں کم ہی نظر آتی ہیں اور ایک پراسرار شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

لیری ایلیسن کی سابقہ شادیاں

لیری ایلیسن کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں میں رہی ہے:

پہلی شادی ایڈا کوئن کے ساتھ (1967) ہوئی جو 1974 میں ختم ہوئی۔
دوسری شادی نینسی وہیلر جنکنز کے ساتھ صرف ایک سال برقرار رہی۔
تیسری شادی باربرا بوتھ سے ہوئی جن سے ان کے دو بچے، ڈیوڈ اور میگن ایلیسن ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیوڈ اپنی نئی سوتیلی ماں جویلن ژو سے 10 سال بڑے ہیں۔
چوتھی شادی میلینی کرافٹ سے ہوئی، جس میں ایپل کے بانی سٹیو جابز فوٹوگرافر تھے، مگر یہ شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی۔

میڈیا کی توجہ

لیری ایلیسن کی دولت، کاروباری کامیابیاں اور ذاتی زندگی ہمیشہ عالمی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ ان کی پانچویں شادی کے انکشاف نے ایک بار پھر انہیں خبروں کے مرکز میں لا کھڑا کیا ہے۔

Watch Live Public News