عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کے روبرو مؤقف اپنایا کہ نیب کی جانب سے پہلے کہا جاتا رہا کہ پراسیکیوٹر تعینات کرناہے۔سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست ہے۔یہاں پر خاتون بھی ہیں آٹھ ماہ ہوگئے سزا معطلی درخواست ہے۔فیصلہ آپ نے کرناہے ہماری صرف استدعا ہے، خاتون کی حد تک سزا معطلی پر جلد سماعت کی جائے۔اگلے ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیاجائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Watch Live Public News