اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی کے حوالے سے اہم خبر آگئی
کیپشن: اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی کے حوالے سے اہم خبر آگئی

ویب ڈیسک: آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ نے ہفتہ کو اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بارشوں اور شہری سیلاب کی وجہ سے ہونے والے تعلیمی نقصان کی تلافی کی جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق، طارق شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد نجی اسکولز دوبارہ کھل گئے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد موسم کی وجہ سے ضائع ہونے والے تعلیمی دنوں کی تلافی ہے، تاکہ تعلیمی سلسلے میں مزید خلل نہ آئے۔ ہفتے کے روز تدریسی عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کی تعلیمی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

یہ فیصلہ کراچی میں موسمی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، جہاں بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، سڑکیں اور گلیاں زیر آب آگئیں، اور روزمرہ کے معمولات میں خلل پڑا۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے پاکستان موسمیاتی محکمہ کی پیش گوئی کے بعد منگل کو تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، کیونکہ مزید بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی توقع تھی۔

Watch Live Public News