پاکستان آرمی سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں دن رات پیش پیش

پاکستان آرمی سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں دن رات پیش پیش

ویب ڈیسک: پاکستان آرمی، سول انتظامیہ کے ساتھ دن رات سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ  علاقوں  میں پاک فوج اور  رینجرز اہلکاروں  کا  ریلیف آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے۔قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب  میں امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

پاک فوج نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان، راشن سمیت ضروریاتِ زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔ پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپس میں مفت طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔

عوام کی جانب سے پاک فوج  کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔ آزمائش کی اس  گھڑی میں پاک فوج  اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ  موجود ہے۔

Watch Live Public News