یوٹیوب چینلز کی بندش، عدالت نے متعدد یوٹیوبر کی اپیلیں منظور کر لیں

یوٹیوب چینلز کی بندش، عدالت نے متعدد یوٹیوبر کی اپیلیں منظور کر لیں

(ویب ڈیسک )  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے  یوٹیوبرز کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

27 یوٹیوب چینلز کی بندش کا معاملہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے یوٹیوبرز کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ 

عدالت نے متعدد یوٹیوبر کی اپیلیں منظور کر لیں ۔ عدالت کی جانب سے  جوڈیشل مجسٹریٹ کا چینل بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

مطیع اللہ جان، اسد طور، عبدالقادر ودیگر کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔

خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف مجموعی طور پر 11 یوٹیوبرز نے اپیلیں دائر کی تھیں۔ عدالت نے زیر سماعت 11 اپیلوں کی حد تک فیصلہ سنایا۔

Watch Live Public News