ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، صدر نے میجر عدنان اسلم شہید اور میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے گھروں کا دورہ کیا۔
میجر عدنان اسلم بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد شہید ہوئے جبکہ میجر سید معیز عباس شاہ، جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔
دونوں افسران بھارتی سرپرستی میں چلنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
صدر نے شہداء کی جرات، قیادت اور حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت کا کہنا تھا شہداء کی قربانیاں اعلیٰ ترین روایات کی عکاس ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
صدر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔
