قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: وزیراعظم

قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: وزیراعظم
کیپشن: قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا بانیٔ پاکستان کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت اور سیاسی حکمت عملی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد مملکت کی راہ ہموار کی اور ان کی مذہبی، تہذیبی اور نظریاتی شناخت کے تحفظ کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کا جذبہ پیدا کیا۔

شہباز شریف کے مطابق قائداعظم نے قیام پاکستان کے بعد نوزائیدہ ریاست کو درپیش انتظامی اور مالی مشکلات کا مدبرانہ انداز میں سامنا کیا اور لاکھوں مہاجرین کی آبادکاری سمیت حکومتی امور چلانے کے چیلنجز سے نمٹا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ آج کے دن قوم کو قائداعظم کے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے کا عہد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے اصول ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے غیرمتزلزل وابستگی ملک کے روشن مستقبل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے بانیٔ پاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

Watch Live Public News