برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو اسٹار رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ، محض 43 گیندوں پر ففٹی بنا ڈالی

برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو اسٹار رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ، محض 43 گیندوں پر ففٹی بنا ڈالی

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میچ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے نوجوان قومی کرکٹر رضا اللہ نے شاندار بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی تاریخ رقم کر دی ہے اور محض 43 گیندوں پر جارحانہ نصف سنچری اسکور کی۔

21 سالہ ڈیبیو کرنے والے کرکٹر رضا اللہ نے میدان میں آتے ہی بولرز کے چھکے چھڑا دیے اور جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 43 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔ ان کی اس شاندار اننگز میں 3 چوکے اور 5 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔

پاکستان نے انگلینڈ کی 320 رنز کی بھاری برتری مکمل طور پر ختم کر دی ہے۔ رضا اللہ نے شاندار چھکا لگا کر انگلینڈ کی برتری ختم کی اور پاکستان کو دوسری اننگز میں سبقت دلا دی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔اوپنر شان مسعود نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر بدقسمتی سے 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 76 رنز اسکور کیے۔اذان اویس نے بھی عمدہ مزاحمت دکھائی اور 59 رنز بنائے۔سعود شکیل 29 رنز جبکہ وکٹ کیپر غازی غوری 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

Watch Live Public News