پشاور (پبلک نیوز) ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہو گا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز اور اسلام آباد میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چئیرمین مولانا عبدالخبیر ازاد کریں گے۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں عید گاہ چارسدہ روڈ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں منعقد ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کل ماہ رمضان کے چاند دیکھنے سمیت شرعی شہادتوں کا جائزہ لے کر اعلان کرے گی۔