پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتے کو ہوگی ، ماہرین فلکیات

پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتے کو ہوگی ، ماہرین فلکیات
ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی ۔ ماہری فلکیات کا کہنا ہے کہ 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے تک اختتام پذیر ہوگا ۔ فلکیاتی حساب کے مطابق چاند کی 29 تاریخ کو سورج گرہن ہوتا ہے اور نیا چاند اگلے روز نظر آتا ہے لہٰذا 20 اپریل کو جن ، جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا اس لیے پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی ۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا، آفات، زلزلوں، مٹی کا طوفان، آندھی، حادثات ، بے موسم بارشوں و ژالہ باری کا خطرہ ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔