پبلک نیوز:(سلیمان اعوان)ضلع کچہری لاہور میں دس سالہ بچے سے بدفعلی کا مقدمہ، عدالت نے ملزم ابوبکر کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بچے سے بدفعلی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، پولیس نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ حبیبہ سرفراز کی عدالت میں پیش کیا۔
پولیس کے جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ابوبکر معاویہ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔
یاد رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔