ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق با نی پی ٹی آئی عمران خان کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، ان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر ضمانت کے کیسز زیر سماعت ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے خصوصی گارڈز مانگے گئے ہیں۔