ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انشیٹیوو دھی رانی پروگرام کی پنجاب بھر کی سب سے بڑی 131 اجتماعی شادیوں تقریب مظفر گڑھ میں منعقد ہوئی ، صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن محمد اجمل خان چانڈیہ اورممبران صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان کی بھی شرکت کی، کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری، ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن ، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو منور حسین بخاری اور ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی بھی تقریب میں موجود تھے۔
صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم دھی رانی پروگرام کے ذریعے ریاست کو ماں بنتے دیکھ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دھی رانی پروگرام والدین کی دل کی آواز ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آج ثابت کردیا کی وہ قوم کی بیٹی اور قوم کی ماں ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ثابت کردیا کہ وہ ایک شفیق ماں ہیں، سماجی بہبود کی بنیاد سے ہی مدینہ کی ریاست بنتی ہے۔
دھی رانی پروگرام سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ثابت کردیا کی بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، ریاست کے تمام وسائل عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کےلئے خرچ کررہے ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن محمد اجمل چانڈیہ کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب کو آگے بڑھتا ہوا دیکھ رہے ہیں، پنجاب حکومت پورے ملک میں عوام خدمت کے لحاظ سے لیڈ کررہی ہے، پنجاب میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے شادی والے جوڑوں میں اے ٹی ایم کارڈ بھی تقسیم کئے، شادی کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کےلئے مقامی رقص جھومر پیش کیا گیا، شادی کے مہانوں کو پرتکلف کھانا بھی دیا گیا۔