ویب ڈیسک: پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلوں میں غیر آلاٹی طلبا آڈٹ آپریش کے مثبت اثرات، ترجمان کا کہنا تھا قابض افراد کو نکالنے سے 600 میرٹ طلبا کے لئے رہائش کی گنجائش پیدا ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق 300 میرٹ طلبا کی الاٹمنٹ کردی گئی، بدھ کر 36، جمعرات کو 134، جمعہ کو 50 اور آج 80 طلباء کو کمرے الاٹ کئے گئے، آئندہ دنوں 300 طلبا کی مزید الاٹ منٹ کی جائے گی۔
قابض طلبا کی وجہ سے یونیورسٹی کو 2 کروڑ کا سالانہ نقصان ہوتا تھا، بجلی کے ہیٹر ، استری اور اے سی کے غیر قانونی استعمال کا مالی نقصان الگ تھا، ہاسٹل انتظامیہ نے مقامی تعطیل کے باوجود ہفتہ کے روز بھی نئی الاٹمنٹ کا کام جاری رکھا۔
منتظر طلبا نے ہاسٹل کمرے ملنے پر وائس چانسلر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، آلاٹی طلبا کا کہنا تھا کہ جاری ہاسٹل آڈٹ آپریشن ہمارے لئے رحمت کا باعث بنا ، وزیر اعلی، گورنر ، حکومت پنجاب، پنجاب پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا، نئے الاٹی طلباء نے اظہار تشکر کیا۔