خیبرپختونخوا حکومت کا کمرشل گاڑیوں کیلئے "احساس فیول سپورٹ اسکیم" شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا کمرشل گاڑیوں کیلئے

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے کمرشل گاڑیوں کیلئے "احساس فیول سپورٹ اسکیم" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کمرشل گاڑی مالکان کو پٹرول اور ڈیزل پر ماہانہ سبسڈی دی جائے گی،عوامی بسوں کیلئے ایک لاکھ، بڑی گاڑیوں کیلئے 80 ہزار اور ٹرکوں کیلئے 70 ہزار روپے ماہانہ سپورٹ مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق منی بسوں کو 40 ہزار جبکہ وینز کو 35 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی،اسکیم کیلئے درخواست کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل رکھا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان دستک ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے رجسٹریشن کر سکیں گے، رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ اور گاڑی کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے،بائیومیٹرک تصدیق ای سہولت مراکز کے ذریعے مکمل کی جائے گی،منظور شدہ درخواستیں مزید کارروائی کیلئے ایکسائز آفس کو ارسال کی جائیں گی۔

Watch Live Public News