کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟
آپ کے پاس ریاضی کے اس سوال کو حل کرنے کے لیے صرف 30 سیکنڈ ہیں۔ اس کا حل پہلی نظر میں مشکل لگ سکتا ہے، لیکن کچھ توجہ کے ساتھ، آپ آسانی سے حل تک پہنچ جائیں گے۔ ریاضی کا یہ سوال سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس سادہ سے سوال نے بہت سے لوگوں کا ذہن چکرا کر رہ دیا ہے حالانکہ اس کو حل کرنا اتنا مشکل بھی نہیں جتنا سمجھا جا رہا ہے۔ چلیں ہم آپ کو اسے حل کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ دیئے گئے نمبروں کو جمع کریں، اس کا جو بھی نتیجہ آئے، اسے اسی نمبر سے ضرب دیں تو جواب آپ کے سامنے آجائے گا۔ پہلے سوال میں 1 + 1 کو جمع کرکے 2 سے ضرب دینے سے نتیجہ 4 آتا ہے۔ دوسرے میں 3+3 کو جمع کرکے پھر 6 سے ضرب دینے سے نتیجہ 36 آتا ہے۔ اور تیسرے مسئلے میں 5+5 کو جمع کرکے 10 سے کو ضرب دینے سے نتیجہ 100 آتا ہے۔ آخری حل نہ ہونے والی لائن میں 7 + 7 کو جمع اور پھر 14 کو 14 سے ضرب دے کر 196 حاصل کریں۔ اس حل پہلی نظر میں مشکل لگ سکتا ہے، لیکن کچھ سادہ سوچ اور توجہ کے ساتھ، آپ آسانی سے حل تک پہنچ جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔