'عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو ویڈیو کالز کر رہے ہیں'

'عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو ویڈیو کالز کر رہے ہیں'
فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو ویڈیو کالز کر رہے ہیں، امریکہ سے تعلقات کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلا ن نے افواج کیخلاف مہم چلائی، چیف آف اسٹاف شہبازگل نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا لیکن آج چیف آف اسٹاف کو روٹی دینے والا کوئی نہیں ہے۔ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کی ہلکی پھلکی مرمت شروع ہوئی ہے، شہباز گل کے بعد پوری پی ٹی آئی سیدھی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا عمران خان کے کہنے پر ہوا۔ شہباز گل جیسے لوگوں کو تم نے کئی بار استعمال کرکے پھینک دیا، تم تو کوہسار پولیس سے بھی ڈر گئے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز چلاتے ہیں کہ نواز شریف، مریم نواز، فضل الرحمان نے بھی کہا تھا، عمران صاحب تنقید اور بغاوت میں فرق ہوتا ہے۔ نواز شریف کا نام لے کر اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہو۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف نے تنقید کی ہے، تمہاری طرح نہیں دن میں تنقید رات میں معافیاں مانگتے ہو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔