مشہور پاکستانی سنگر ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں،کزن کی تصدیق

مشہور پاکستانی سنگر ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں،کزن کی تصدیق
کیپشن: مشہور پاکستانی سنگر ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں،کزن کی تصدیق

ویب ڈیسک: مشہورپاکستانی سنگر اورموسیقار ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ہانیہ کا انتقال 11 اگست بروز اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ۔ اس خبر کی تصدیق زیب عرف زیب بنگش نے انسٹاگرام کے ذریعے کی۔

  ہانیہ اسلم کا تعلق کوہاٹ خیبر پختونخوا سےتھا۔ وہ کوک سٹوڈیو کی موسیقار زیب بنگش کی کزن تھیں اور یہ پاکستان موسیقی کی ایک مشہور جوڑی تھی۔

اس جوڑی نے اردو کے ساتھ ساتھ کئی دوسری زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں ، جن میں ترکی ، پشتو، وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے مل کر کئی جادوئی دھنیں تخلیق کیں، خاص طور پر کوک سٹوڈیو پران کی تخلیق کی گئی دھنوں کو بے حد پسند کیا گیا۔

 شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اورسوشل میڈیا صارفین نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک ان کواوران کے اہل خانہ کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

Watch Live Public News