عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف 190ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت

عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف 190ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف 190ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں احتساب عدالت نے وکلاء صفائی کی جانب سے ریکارڈ طلبی کی دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی  کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس  پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، ظہیر عباس چوہدری اور عثمان ریاض گل عدالت پیش ہوئے۔نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلاء صفائی کی جانب سے ریفرنس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم کے بیان پر جرح مکمل نہ ہو سکی،وکلاء صفائی آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل کریں گے،ریفرنس میں اب تک 35 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 34 پر جرح مکمل ہو چکی ہے ۔

وکلاء صفائی نے کہا کہ نیب کے اس نوعیت کا کیس سال 2020 میں بند کر دیا گیا تھا۔

وکلاء صفائی کی جانب سے نیب کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

عدالت نے وکلاء صفائی کی جانب سے ریکارڈ طلبی کی دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی  کردی۔

Watch Live Public News