انگلینڈ کے فاسٹ بولر  گس ایٹکنسن نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ  قرار

انگلینڈ کے فاسٹ بولر  گس ایٹکنسن نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ  قرار

(ویب ڈیسک )  انگلش ٹیم کے فاسٹ بولرگس ایٹکنسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  ( آئی سی سی )پلیئر آف دی منتھ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کو  جولائی کی کارکردگی کی بنیاد پرپلیئرآف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔انہیں  ویسٹ انڈیز کے خلاف  ٹیسٹ سیریز میں  شاندار کارکردگی کے باعث پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

دوسری جانب ویمنز کرکٹ ٹیم میں سری لنکا کی چماری اتھاپتھو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔ چماری اتھاپتھو کو دوسری مرتبہ پلئیر آف دی منتھ کا اعزاز ملا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے چماری اتھاپتھو مئی میں بھی پلیئرآف دی منتھ قرار پائی تھیں۔

Watch Live Public News