ویب ڈیسک: این ڈی ایم اے کا الرٹ، بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ،جس کے باعث ان اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب بالخصوص بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، عوام کو موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں، این ڈی ایم اے نے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپلی کیشن لانچ کی ہے،تاکہ عوام کو بروقت الرٹس، ایڈوائزریز اور گائیڈ لائنز فراہم کی جاسکیں۔
خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی پیشگی اقدامات یقینی بنائیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں، این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔