معمر خواتین کے کان سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت ہلاک

معمر خواتین کے کان سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت ہلاک
کیپشن: معمر خواتین کے کان سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت ہلاک

ویب ڈیسک: لاہور میں معمر خواتین کے کان سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقہ میں پولیس اور اشتہاری ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس میں اشتہاری ملزم فراثت علی اور اس کا ساتھی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او سی سی ڈی کینٹ عاطف ذوالفقار بال بال بچے گئے۔ ہلاک ملزم کی گولیاں عاطف ذوالفقار کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگیں۔

خیال رہے کہ ہلاک ملزم نے چند روز قبل غازی آباد میں معمر خواتین کے کان سے بالیاں نوچیں تھیں۔ ہلاک ملزم فراثت علی کے ساتھی کی شناخت جون شاہ کے نام سے ہوئی۔

سی سی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے نوٹس لیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

Watch Live Public News