ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ لاجز میں ناقص حالت اور بنیادی سہولیات کی کمی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت لاجز میں مقیم ہیں، جہاں مجموعی طور پر 360 کمرے ہیں، لیکن ان میں سے متعدد کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ ذاتی طور پر یہ مرمت کروانا ان کے بس میں نہیں ہے، اس لیے وہ معاملہ متعلقہ حکام کے نوٹس میں لا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعظم سے بھی اس مسئلے کے حل کے لیے درخواست کی ہے، مگر اب تک عملی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
میں لاجز میں رہتا ہوں میں وہاں ریپیئر نہیں کروا سکتا میں نے محسن نقوی کے ترلے کیے کہ ہمارے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ! خواجہ آصف ۔۔۔۔
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) August 11, 2025
یہ اوقات ہے وزیردفاع کی کہ وہ سیاست میں ایک نووارد محسن نقوی کی منتیں ترلے کرتا ہے اور پاؤں پکڑتا ہے pic.twitter.com/TUwwJHsS51
وزیر دفاع کا یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آنے لگے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ جو ایک کمرہ ٹھیک نہیں کر سکتے وہ دعویٰ کرتے ہیں ہم نے ملک ٹھیک کر دیا ہے۔
اور دعوہ کرتے ہیں ہم ملک ٹھیک کردیا ہے۰ جو ایک کمرہ نہیں ٹھیک کرسکتے https://t.co/Y4b0f7YLno
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) August 11, 2025
احسن خٹک نے کہا کہ فارم 47 والوں کا یہی حال ہوتا ہے۔
47 والوں کا یہی حال ہوتا ہے. https://t.co/Cu7g6sxt1h
— Ahsan Khattak (@AhsanKhattak5) August 11, 2025
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ اُف بےچارے کی بےبسی اور غریبی دیکھیں۔
میں لاجز میں رہتا ہوں میں وہاں ریپیئر نہیں کروا سکتا میں نے محسن نقوی کے ترلے کیے کہ ہمارے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ! خواجہ آصف ۔۔۔۔
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) August 11, 2025
یہ اوقات ہے وزیردفاع کی کہ وہ سیاست میں ایک نووارد محسن نقوی کی منتیں ترلے کرتا ہے اور پاؤں پکڑتا ہے pic.twitter.com/TUwwJHsS51
دوسری جانب خواجہ آصف نے اپنے استعفے کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، مریم نواز شریف چیف منسٹر بعد میں پہلے میری بیٹی ہیں، نواز شریف میرا لیڈر، میرا قائد ہے۔