ویب ڈیسک: معرکۂ حق ، یوم آزادی تصور سے تصویر تک پاکستان کی عظیم داستانیں رقم ہوچکی ہیں۔ خواب ، جذبے، جدوجہد، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کا نام" پاکستان" ہے۔
مملکت خداداد پاکستان کی عظیم کہانی مصنفہ اور شاعرہ کشور ناہید کی زبانی سنیے۔ کشور ناہید نے بتایا کہ آزادی کے وقت ٹرین میں موجود جوان لڑکیوں کو پکڑ کر لے جاتے تھے ۔مسافر ٹرینوں میں موجود لڑکوں کو مار دیتے تھے ۔اس وقت ایک ٹرین کراچی اور دوسری سیدھی لاہور آتی تھی۔پاکستان آنے والے لوگوں کو جہاں پناہ ملتی تھی وہیں رک جاتے تھے ۔
کشور ناہید کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازموں نے خود بتایا ہمارے پاس کوئی کرسی یا میز نہیں تھی۔سرکاری ملازمین نے بتایا ہم زمین پر بیٹھ کر کاغذوں پر لکھتے تھے ۔ کاغذوں کو جوڑنے کیلئے پن کی جگہ کانٹوں کو استعمال کرتے تھے ۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کی بنیاد رکھی ۔