یومِ آزادی معرکہ حق پر اقلیتوں کا پیغامِ امن اور اتحاد

یومِ آزادی معرکہ حق پر اقلیتوں کا پیغامِ امن اور اتحاد
کیپشن: یومِ آزادی معرکہ حق پر اقلیتوں کا پیغامِ امن اور اتحاد

ویب ڈیسک: یومِ آزادی قربانی، اتحاد، عزم اور حوصلے کی روشن داستان ہے،یہ دن ہمارے عہد کی تجدید اور بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرنے کا لمحہ ہے۔

یومِ آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ آزادی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے،قیام پاکستان  میں اقلیتی برادری کی خدمات ناقابل فراموش  اور ایک روشن باب ہے۔

یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پرپاکستان کی اقلیتی برادری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تہوار، رسم و رواج الگ ہے، لیکن ہماری خوشیوں کی ہر ادا ایک ہے،اپنے اپنے رنگ میں عبادت کے لیے، ہمارے خدا سے مانگنے کے انداز الگ ہیں  لیکن ہم سب کی دعا ایک ہے، بات جب پاکستان کی ہو،مانگے دعا پاکستان کی حفاظت کے لیے، اس پرچم کے نیچے،ہر رنجش کی دیوار گرا کر،روشن ایک تصویر کریں، ہر پاکستانی کا یہی ایمان ہے ،یہ ہم سب کا پاکستان ہے۔

اقلیتی برادری نےمزید کہا کہ  ہماری وفاؤں کے عقیدے کا نام پاکستان ہے، یہ محفوظ دھرتی ہماری عبادت گاہوں کی پاسبان ہے،ہم سب کے دل کی ایک ہی صدا ہےپاکستان زندہ باد۔

Watch Live Public News