ویب ڈیسک: چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن و مراعات سامنے آگئی، سینیٹ میں وقفہ سوالات میں وزارت قانون و انصاف نے تحریری جواب دیا۔
وزارت قانون کا کہنا تھا کہ 2010 میں چیف جسٹس کی پنشن 5 لاکھ 60 ہزار، 2024 میں 23 لاکھ 90 ہزار ہو گئی، 2010 سے 2024 تک پنشن میں بتدریج اضافہ ہوا۔
2011 میں پنشن 6 لاکھ 44 ہزار، 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار رہی، 2013 میں پنشن 8 لاکھ 50 ہزار، 2014 میں 9 لاکھ 35 ہزار ہو گئی۔
2015 میں پنشن 10 لاکھ 5 ہزار، 2016 میں 11 لاکھ 5 ہزار رہی، 2017 میں پنشن 12 لاکھ 17 ہزار، 2018 میں 13 لاکھ 38 ہزار ہو گئی۔
2021 میں پنشن 14 لاکھ 52 ہزار، 2023 میں 16 لاکھ 57 ہزار رہی، چیف جسٹس کی بیوہ کو ڈرائیور، اردلی، 2 ہزار یونٹ بجلی اور مفت پانی کی سہولت حاصل جبکہ چیف جسٹس کی بیوہ کو ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے اور انکم ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔