ویب ڈیسک: آئند ہفتے خیبر پختونخوا کے بشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا امکان،تیز اور مسلسل بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا اندیشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رہنے سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا، اس دوران متعلقہ اضلاع میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت، ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کرنے کی ہدایات، ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار، ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ممکنہ صورتحال میں سیاحوں کو خبردار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی، سڑکوں کی بروقت بحالی کے لیے این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔
پی ڈی ایم اے نےضلعی انتظامیہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔
عام عوام کے لئے آگاہی مہم شروع ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات سے آگاہی دی جائے۔
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور معلومات کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔