امریکا اور ایران جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع پر متفق  ہوگئے ، ترک خبر ایجنسی 

امریکا اور ایران جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع پر متفق  ہوگئے ، ترک خبر ایجنسی 

(ویب ڈیسک ) ترک خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع پر متفق ہوگئے ہیں ۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق   امریکا و ایران   پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی   جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع پر متفق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ جنگ بندی معاہدہ 17 اگست کو ختم ہونا ہے، تاہم دونوں فریقین  نے ثالثوں کو جنگ بندی میں توسیع پر رضامندی سے آگاہ کردیا ۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران نے اپریل میں پاکستان کی ثالثی سے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جبکہ 17 جون کو دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔

تاہم سکیورٹی ضمانتوں اور آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے معاملے پر اختلافات کے باعث مذاکرات بعد ازاں تعطل کا شکار ہوگئے۔

Watch Live Public News