پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 12دسمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 12دسمبر2021
رمیز راجہ نے 37 کروڑ کی 2 پچز عارف حبیب گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردئیے۔ ایک ڈراپن پچ لاہور اور دوسری کراچی میں نصب کرنے کا اعلان کردیا محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا۔ ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس265 ریکارڈ کیا گیا پولیس انسپکٹر نے انیس سالہ نوجوان کو مبینہ ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ نوجوان کے والد کی جانب سے سیہون تھانے میں پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا سیم چوئی پی آئی اے کی خصوصی مہمان کی حیثیت سے پاکستان آئے ہیں۔ وہ ہوا بازی کی صنعت کے سب سے نامی گرامی رپورٹر اور مبصر بھی ہیں۔ ان کی بنائی گئی جہازوں اور ائیرلائنز کی ویڈیوز 60 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ رکھی ہیں مسلم لیگ (ن) ضلع گوجرانوالہ کی اعلیٰ قیادت پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔ ان رہنمائوں میں خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر خان، مدثر قیوم ناہرہ، مظہر قیوم ناہرہ اور ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ شامل ہیں

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔