پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،13دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،13دسمبر 2021
کامران اکمل نے پی ایس ایل سیون سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ کامران اکمل کیٹگری میں تنزلی کے باعث پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی رمیز راجہ نے 37 کروڑ کی 2 پچز عارف حبیب گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردئیے۔ ایک ڈراپن پچ لاہور اور دوسری کراچی میں نصب کرنے کا اعلان کردیا چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سب کو وقت کے ساتھ سرپرائز ملیں گے۔ پی ایس ایل ڈرافٹ کی خوشی اپنی جگہ لیکن ڈراپنگ پچز سے زیادہ خوش ہوں۔ ہماری پچز ٹھیک ہوں گی تو کرکٹ بھی بہتر ہوگی۔ قذافی میں جتنے میچز دیکھے بے کار میچز لگے۔ ڈوپنگ پچز پر عمل درآمد کرکے دیکھائیں گے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم محنت کررہی ہے اچھی بات یہ ہے کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔