90سالہ خاتون نے 71 سالوں میں گریجویشن کی ڈگری مکمل کر لی

90سالہ خاتون نے 71 سالوں میں گریجویشن کی ڈگری مکمل کر لی
جوئس دیفیو نامی خاتون جنہوں نے 71 سالوں میں گریجویشن کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 1951 میں جوئس دیفیو نامی خاتون نے معاشیات کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے الینوائے یونیورسٹی میں ایڈمیشن لیا تھا لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور چرچ میں ان کی ملاقات ایک نوجوان سے ہوگی جن سے ان کو محبت ہو گئی۔ خاتون کے مطابق انہوں نے 3 سال پڑھائی کی لیکن ہمسفر سے ملنے کے بعد انہوں نے پڑھائی چھوڑ دی تھی اور وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کر چکی تھیں ، پہلی شادی انہوں نے 1955 میں کی تھی ،اس شادی سے ان کے 3 بچے ہوئے تھے یہ شادی زیادہ عرصہ نہ رہی لیکن پانچ سال بعد ان کے پہلے شوہر دنیا چھوڑ گئے جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کر لی۔ زندگی کا پہیہ گھومتا چلا گیا اور زندگی کے 70 سال بیت گئے، سب کچھ پورا تھا لیکن پڑھائی کا خواب ابھی ادھورا تھا جسے ان کے پوتے پوتیوں نے پورا کیا اور انہیں واپس تعلیم کی طرف بھیجا۔ اور 71 برس بعد وہ اپنی گریجویشن ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں، ڈگری وصول کرتے ہوئے جہاں ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا وہیں ہال میں بھی تالیوں کی گونج تھمنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔