یوکرین تنازع تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہوسکتاہے،صدرٹرمپ کا عندیہ

یوکرین تنازع تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہوسکتاہے،صدرٹرمپ کا عندیہ
کیپشن: یوکرین تنازع تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہوسکتاہے،صدرٹرمپ کا عندیہ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جیسے عالمی تنازعات ممکنہ طور پر تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے امکانات روشن ہوتے ہیں تو یوکرین اپنا نمائندہ مذاکرات کے لیے بھیج سکتا ہے۔

ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ امریکی امن معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ یوکرین کے عوام اس معاہدے کے تصور کو مثبت نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق امن منصوبے میں چار سے پانچ حصے شامل ہیں، جو اس لیے پیچیدہ ہیں کیونکہ اس میں سرحدی علاقوں کی خصوصی تقسیم پر فیصلہ ہونا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس ڈونباس پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے، لیکن یوکرین اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

Watch Live Public News