آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں 20 فیصد کمی

آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں 20 فیصد کمی
کیپشن: آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں 20 فیصد کمی

ویب ڈیسک: انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ اسٹار کھلاڑیوں کے لیگ چھوڑنے کے بعد اس کی برانڈ ویلیو میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی مجموعی برانڈ ویلیو 20 فیصد کم ہو کر 12 ارب ڈالر سے 9.6 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

فرنچائزز کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کمی ہوئی اور یہ 108 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسی طرح رائل چیلنجرز بنگلور کی ویلیو میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔

چنئی سپر کنگز کی ویلیو میں 24 فیصد کمی، سن رائزر حیدرآباد کی برانڈ ویلیو میں 34 فیصد کمی، اور راجستھان رائلز کی ویلیو میں 35 فیصد کمی رپورٹ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اسٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی اور مقابلے کے معیار میں کمی نے آئی پی ایل کی مارکیٹنگ اور سرمایہ کاری کی کشش پر منفی اثر ڈالا ہے، جس کے نتیجے میں فرنچائزز کی مالی قدر بھی متاثر ہوئی ہے۔

Watch Live Public News