ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان 

ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے   ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ٹرانسپورٹر کے نمائندوں کی بات چیت میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق ہوا ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندے شامل ہیں ۔

ہفتہ کو ٹرانسپورٹرز اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے درمیان کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ ٹرانسپورٹرز نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے مرکزی صدر حاجی شیر علی چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے مصالحتی قرارداد پر دستخط کر دئیے ۔

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹرانسپورٹرز ک فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کریں گے، حکومت کا مقصد انسانی زندگی کا تحفظ اور تمام شہریوں کے لیے حالات بہتر بنانا ہے۔

مذاکرات کے عمل میں ٹرانسپورٹرز کے دیگر نمائندے محمد ریاض خان تاجک، چوہدری مقبول حسین، رانا طارق مشتاق، ملک اعجاز، ملک معروف، سیف شاہ دین گجر، فیصل بشیر بھٹی، ملک جاوید اور حاجی پرویز اعوان بھی شریک تھے۔

Watch Live Public News