شاہدرہ: سکول کے واش روم میں 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

شاہدرہ: سکول کے واش روم میں 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں قائم ایک نجی سکول کے واش روم میں 10 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ زیادتی کرنے والا سکول کا کوئی طالبعلم ہو سکتا ہے۔ ساتھی بچوں نے بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکی اس وقت مدد کے لئے پکار رہی تھی جب ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ بچوں نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے سکول انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا لیکن اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا گیا کہ بچے اکثر شور مچاتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق کر دی۔ پولیس سکول کے اندر اور باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لینے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ملزم کو پکڑا جا سکے۔ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کا یہ واقعہ اس وقت ہوا جب تیسری جماعت کی سٹوڈنٹ سکول کے بند ہونے کے بعد واش روم میں تشویشناک حالت میں پائی گئی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو اس نے دیکھا کہ بچی نیم بے ہوشی کی حالت میں ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچی نے خود کو بچانے کیلئے مزاحمت کی اور شور مچایا لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ پہنچ سکا۔

Watch Live Public News