چوہدری برادران اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

چوہدری برادران اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی
لاہور ( پبلک نیوز) چوہدری برادران اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ مولانا فضل الرحمن نے تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ق کی قیادت سے حمایت مانگ لی. ذرائع کے مطابق ملاقات دو سیشن پر مشتمل تھی۔ پہلا سیشن چودھری شجاعت کی عیادت اورشرکا کے درمیان مشترکہ تھا جبکہ دوسرا سیشن مولانا فضل الرحمن، چوہدری شجاعت، پرویز الہی اور اکرم درانی کے مابین ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن نے تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ق کی قیادت سے حمایت مانگ لی ہے۔ چوہدری برادران نے پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔ ذرائع سے پتا چلا ہے کہ فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کی قیادت شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی اجلاس منعقد کرے گی۔ موجودہ حکومت نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ یہ واحد حکومت ہے جس سے کوئی بھی خوش نہیں ہے۔ حکومت کے اتحادی بھی ان سے مطمئن نہیں ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام سے دیرینہ مراسم ہیں۔ ملک کے لیے جو بہتر ہو گا وہ کریں گے۔ اپوزیشن جماعتوں سے بعض تحفظات تھے اور ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔