اقتدارکی ٹرائیکا کیسے کام کرے گی؟محسن نقوی کا اہم کردار

اقتدارکی ٹرائیکا کیسے کام کرے گی؟محسن نقوی کا اہم کردار
کیپشن: اقتدارکی ٹرائیکا کیسے کام کرے گی؟محسن نقوی کا اہم کردار

ویب ڈیسک: حکومت سازی کا معاملہ ، نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان بطور ثالث کردار ادا کیا، بلاول ہاؤس میں بڑے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پرآگئی،نگراں وزیراعلی نے ن لیگ پیپلزپارٹی کےدرمیان اعتماد   کی فضاء قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلی پراِئیویٹ گاڑی پر بغیر پروٹوکول بلاول ہاوس پہنچے,نگراں وزیراعلی نے ن لیگ ، پیپلزپارٹی کےدرمیان اعتماد   کی فضاء قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا,آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری کی ایئر پورٹ پر ایک گھنٹہ ملاقات بھی ہوئی, حکومت سازی اور ن لیگ قیادت سے ملاقات سے قبل اقتدار شیرنگ فار مولا پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس میں فیصلوں کی منظوری لیں گے,میثاق جمہوریت اقتدار شیئرنگ فاومولا کو تحریری شکل میں لانے کی تجویز ہے۔

پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ مستقبل میں فیصلے مشاورت اور طے شدہ روڈ میپ کے مطابق ہونگے۔ بلاول بھٹو زرداری کو سی ای سی اجلاس نے وزیراعظم نامزد کیا وہ ہمارے امیدوار ہیں،سی ای سی اجلاس کے بعد   ن لیگ اور پیپلزپارٹی قیادت کی دوبارہ ملاقات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اہم  اجلاس آج  طلب کرلیا ہے۔اجلاس  آج  زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطوں سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے ملکر حکومت بنانے کی پیشکش کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کا وزیراعظم بنانے اور آزاد ارکان سے رابطوں کے حوالے سے بھی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Watch Live Public News