ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات کی سات میں سے چھ ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث حفاظتی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی، ابوظبی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ ابوظبی کے کئی علاقوں میں اولے بھی پڑے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث خراب موسم اور حفاظتی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
#أمطار_الخير مدينة خليفة #أبوظبي #المركز_الوطني_للأرصاد #أمطار #أصدقاء_المركز_الوطني_للأرصاد #حالة_الطقس #حالة_جوية #هواة_الطقس #أحمد_آل_علي pic.twitter.com/Lv1iz1zchJ
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) February 12, 2024
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی دے دی گئی اور سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔