سی ای سی اجلاس، سینیئر رہنماؤں کی بلاول کو اپوزیشن میں بیٹھنےکی تجویز، ذرائع

سی ای سی اجلاس، سینیئر رہنماؤں کی بلاول کو اپوزیشن میں بیٹھنےکی تجویز، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس میں   سینیئر رہنماؤں  نے   بلاول کو وزیر اعظم کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنےکی تجویز دی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،  پارٹی قیادت نے نون لیگ کی تجاویز سی ای سی ارکان کے سامنے رکھ دی۔سی ای سی ارکان کو بتایاگیا کہ  ن لیگ نے اہم عہدے دینے کی پیشکش کی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سینیئر رہنماؤں  نے بلاول کو وزیراعظم کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنےکی تجویز دی ہے۔ارکان نے کہا ہے کہ مضبوط اتحادی حکومت بنتی ہے تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنایا جائے، کمزور اتحادی حکومت بنتی ہے تو وزیراعظم سے بہتر اپوزیشن میں بیٹھیں ۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں  نے ڈھائی ڈھائی سالہ پرائم منسٹر شپ فارمولا مسترد کرنے کی تجویز  کی ہے۔تجویز دی گئی ہے کہ  نون لیگ کو سپورٹ کریں لیکن حکومت کا حصہ نہ بنیں نہ ہی وزارتیں لیں۔ نون لیگ پر زور ڈالے کہ وہ ہمارے منشور کو اگے لے کر چلے اور ہم پیچھے بیٹھے ہوں۔ن لیگ  پر دوبارہ اس قسم کا بھروسہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

سینیئر رہنماؤں کا موقف ہے کہ  مسلم لیگ نے سے اتحاد سے ہمیں سیاسی نقصان ہوگا، حکومت سازی سے متعلق جلد بازی میں فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News