منشیات کے استعمال میں گرفتار امریکی ٹیچر روس سے رہا

منشیات کے استعمال میں گرفتار امریکی ٹیچر روس سے رہا
کیپشن: منشیات کے استعمال میں گرفتار امریکی ٹیچر روس سے رہا

ویب ڈیسک: روس نے منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار امریکی ٹیچر کو ساڑھے تین سال بعد رہا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 63 سالہ مارک فوگل کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ ساڑھے تین سال قید کی سزا کے بعد منگل کو واپس امریکا پہنچ گئے ہیں۔ ملک واپسی پر ان کی ملاقات صدر ٹرمپ سے ہوئی اور انہوں نے امریکی صدر سے مصافحہ بھی کیا۔ 

فوگل نے امریکی صدر اوران تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جس نے ان کی رہائی میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے امریکی صدر کو ہیرو قرار دیا۔ 

دوسری جانب ٹرمپ نے فوگل کی رہائی کے بعد ایک اور شخص کی آج رہائی کی نوید سنادی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کل کسی اور شخص کو رہا کیا جارہا ہے جس کے بارے میں آپ کو معلوم ہوجائے گا۔ 

ایک بیان میں امریکی حکام نے بتایا ہے کہ فوگل کا تعلق پنسلوانیا سے ہے جو کہ گزشتہ رات 9 بجے میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر پہنچے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے فوگل کو غلطی سے حراست میں لیا تھا۔ 

وائٹ ہاؤس کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں فوگل کو طیارے سے اترتے دکھایا گیا ہے۔ جس کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ "وعدے کیے، وعدے نبھائے!!" 

فوگل مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کے نجی طیارے میں ان کے ساتھ ہی امریکا پہنچے۔ تجزیہ کار یوکرین جنگ بندی معاہدے میں اس رہائی کو اور ٹرمپ کی کاوشوں کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ 

ٹرمپ نے منگل کی رات صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی شہری کی رہائی منصفانہ تھی تاہم انہوں نے تفصیلات جاری نہیں کیں۔ 

Watch Live Public News