ویب ڈیسک: زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی رہنا نہیں چاہتا،ہر کوئی پاکستان میں پاسپورٹ بنانے کی کوشش کررہاہے،تحریک انصاف کے عوام کے ساتھ تعلقات اچھے ہورہے،تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی تعلقات اچھےہیں،عمران خان نے خط لکھے، اور کہا ملک بھی میرا فوج بھی میری جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق زرتاج گل نے ضلعی کچہری میں میڈیاٹاک کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے سب سے بڑی ہجرت ہورہی ہے،پاکستان میں کوئی رہنا نہیں چاہتا،ہر کوئی پاکستان میں پاسپورٹ بنانے کی کوشش کررہاہے،پاکستانی کشتیوں میں دم گھٹ کر مر رہے ہیں،تحریک انصاف کے عوام کے ساتھ تعلقات اچھے ہورہے،تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی تعلقات اچھےہیں تو کیاہوا۔
زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خط لکھے، اور کہا ملک بھی میرا فوج بھی میری،موجودہ حکومت سنجیدہ نہیں، مزاکرات سے حل نہیں نکالنا چاہتے،9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن بنا تو ن لیگ کا پول کھل جائےگا،تحریک انصاف مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے لیکن اب وقت نکل چکاہے۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کےوارنٹ گرفتاری منسوخ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کمرہ عدالت پہنچیں۔ پی ٹی آئی رہنما کے وکلاء نے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروائی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ زرتاج گل کی دوسرے کیس میں اڈیالہ جیل پیشی تھی اس لئے پیش نہیں ہوسکی تھی، اب پیش ہوگئی ہیں۔
عدالت نے زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، جج نے ریمارکس دیئے کہ زرتاج گل خود عدالت میں پیش ہوگئی ہیں، اس لئے وارنٹ منسوخ کرتا ہوں۔
عدالت نے زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ آج ہی سول جج مبشر حسن چشتی کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، جج نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں، زرتاج گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔