اسماعیلیوں کے 50ویں امام پرنس رحیم الحسینی کا ماحولیات کے تحفظ کیلئے اقدمات پر زور

اسماعیلیوں کے 50ویں امام پرنس رحیم الحسینی کا ماحولیات کے تحفظ کیلئے اقدمات پر زور
کیپشن: اسماعیلیوں کے 50ویں امام پرنس رحیم الحسینی کا ماحولیات کے تحفظ کیلئے اقدمات پر زور

ویب ڈیسک: اسمٰعیلی مسلمانوں کے نئے امام پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم نے اپنے پیروکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ رحیم نے منگل کے روز لزبن میں تخت نشینی کی تقریب میں اسمٰعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام کی حیثیت سے باضابطہ طور پر ذمہ داری سنبھالی، انہوں نے اپنی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے زندگی وقف کرنے کا عہد کیا۔

شہزادہ رحیم نے اپنے والد شہزادہ کریم الحسینی کی جگہ لی ہے، جو گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے تھے۔

تخت نشینی کی تقریب، جو فارسی اصطلاح ہے جس کا مطلب سرکاری طور پر نئے امام کے دور حکومت کے آغاز کی علامت ہے۔

اسمٰعیلی امامت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسمٰعیلی برادری کے رہنماؤں نے منگل کی تقریب میں شرکت کی، جسے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کمیونٹی سینٹرز میں براہ راست نشر کیا گیا۔

تقریب کے دوران شہزادہ رحیم نے اسمٰعیلی لیڈرز انٹرنیشنل فورم (ایل آئی ایف) کے چیئرپرسنز اور ہر ملک میں اسمٰعیلی کونسلز کے صدور کی جانب سے کمیونٹی کی جانب سے کی گئی بیعت قبول کی۔

ایل آئی ایف رہنماؤں نے نئے امام سے اپنی محبت، عقیدت اور لگن کا عہد کیا اور ان کی کوششوں کی حمایت کا عہد کیا۔

اس کے بعد ہر اسمٰعیلی کونسل کے صدر نے اپنے دائرہ اختیار کی طرف سے نئے امام سے بیعت کا حلف لیا۔

Watch Live Public News