ویب ڈیسک: مسجد نبویؐ میں اللہ کے مہمانوں کو عبادت کے لیے آواز دینے والی رقت آمیز اور پُرسوز آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق 25 سال سے اذان دینے کی سعادت حاصل کرنے والے شیخ فیصل نعمان خالق حقیقی سے جاملے۔ انھیں سنہ 2000 میں باضابطہ طور پر مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔
انہوں نے یہ عظیم اور مقدس ذمہ داری 25 برس تک نہایت اخلاص، عاجزی اور عقیدت کے ساتھ انجام دی, وہ 1422 ہجری سے 1447 ہجری تک مسلسل مسجدِ رسولؐ سے اذان دینے کے فرائض سرانجام دیتے رہے.
اذان دینا شیخ فیصل نعمان کے لیے محض ایک ذمہ داری نہیں بلکہ خاندانی وراثت تھی ان کے دادا اور والد دونوں مسجد نبویؐ میں موذن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
شیخ فیصل نعمان کی نماز جنازہ فجر میں ادا کی گئی اور تدفین مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں کی گئی۔
جنت البقیع وہ مقدس مقام ہے جہاں رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ اور جلیل القدر صحابہ کرام آرام فرما ہیں اور اسی بابرکت سرزمین میں شیخ فیصل نعمان کو بھی سپرد خاک کیا گیا۔
Death of Sheikh Faisal Nouman, Muadhin of Masjid An Nabawi ﷺ
— Inside the Haramain (@insharifain) December 22, 2025
Sheikh Faisal will be prayed upon after Fajr Prayers in Masjid An Nabawi, today, Tuesday, 3 Rajab 1447 and laid to rest in Al Baqi Cemetery shortly after
انا لله وانا اليه راجعون pic.twitter.com/C3J9thuwc2
شیخ فیصل نعمان ایک ایسے معزز خاندان سے تعلق رکھتے تھے جن کی خدمات نسل در نسل مسجد نبویؐ میں اذان سے وابستہ رہیں،اس مبارک سلسلے کے ذریعے مسجدِ رسولؐ سے بلند ہونے والی اذان کی آواز نسلوں تک دلوں کو منور کرتی رہی اور امتِ مسلمہ کے لیے روحانی سکون کا ذریعہ بنی۔
Last Adhan raised by Sheikh Faisal Nouman رحمه الله in Masjid An Nabawi on 11 Jumada Al Awwal 1447 | 2nd November 2025 pic.twitter.com/WzM5MwRh21
— Inside the Haramain (@insharifain) December 22, 2025
شیخ فیصل نعمان ایک عظیم دینی خدمت انجام دے کر رخصت ہوئے۔ ان کی زندگی مسجد نبویؐ، اذان اور اللہ کے ذکر سے جڑی ایک روشن مثال ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔