خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان سے متعلق عدالت سے اہم خبرآگئی

خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان سے متعلق عدالت سے اہم خبرآگئی
کیپشن: خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کیخلاف کیس کےجیل ٹرائل کیلئےہائیکورٹ کو مراسلہ

ویب ڈیسک: خاتون جج دھمکی کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کیلئے جج نے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی، عمران خان کی جانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ یہ کیس آج بھی لگا ہوا ہے؟

وکیل نے بتایا کہ جی آج بھی لگا ہوا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دو تین تاریخیں پہلے ہائیکورٹ کو لکھا تھا،اس کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے لیکن ابھی تک ہائیکورٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا، جیسے ہی رپورٹ داخل ہوگی اس کیس کو مزید کسی تاریخ کیلئے ملتوی کر دیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News