کویت کا قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دو روز کی عام تعطیل کا اعلان

کویت کا قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دو روز کی عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: کویت کا قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دو روز کی عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: کویت نے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دو روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت سرکاری ملازمین کو چار چھٹیاں ملیں گی۔

گلف نیوز کے مطابق، کویت کی کابینہ نے وزیر اعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح کی زیر صدارت ہونے والے ہفتہ وار اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔ عام تعطیل بدھ 25 اور جمعرات 26 فروری کو ہوگی، جس دوران تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں کام معطل رہے گا۔

جمعہ اور ہفتہ کی معمول کی تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل چار چھٹیاں ملیں گی، اور سرکاری دفاتر میں کام کا آغاز اتوار یکم مارچ سے ہوگا۔

تاہم، حکام نے بتایا کہ خصوصی آپریشنل ضروریات والے ادارے عوامی مفادات کے تحفظ اور ضروری خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی چھٹی کے انتظامات خود ترتیب دیں گے۔

Watch Live Public News